سوال: کیا مباشرت کے بعد اور نہانے سے پہلے کوئی چیز کھائی یا پی جاسکتی ہے؟
جواب: مباشرت کے بعد والی حالت کو جنابت کہا جاتا ہے‘ جنابت میں کھانا پینا جائز ہے‘ ایسی حالت میں بعجلت ممکنہ غسل کرنا چاہئے‘ غسل سے پہلے کھانے پینے کا مرحلہ ہو تو کلی کی جائے اور دونوں ہاتھ دھو لئے جائیں۔ فتاویٰ عالمگیری‘ ج 1‘ کتاب الطھارۃ‘ الفصل الثالث فی المعافی الموجبۃ للغسل میں ہے:
ولا باس للجنب ان ینام و یعادو اھلہ قبل ان یتوضا وان توضا فحسن و ان ارادان یاکل او یشرب فینبغی ان یتمضمض و یغسل یدیہ کذا فی السراج الوھاج۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
03-01-2010