سوال: اہل بیت پر درود نہ بھیجے تو نماز قبول نہیں ہوتی ، کیا یہ بات صحیح ہے‘ کیا اس کا ثبوت حدیث میں کہیں ملتاہے؟ برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ جواب دیجئے آپ کا احسان مند رہوںگا۔
جواب: آپ نے درود شریف کے بارے میں جو ذکر کیا ہے وہ سنن دارقطنی کی حدیث پاک ہے
عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ
الأَنْصَارِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ صَلَّی صَلاَۃً لَمْ یُصَلِّ فِیہَا عَلَیَّ وَلاَ عَلَی أَہْلِ بَیْتِی لَمْ تُقْبَلْ مِنْہُ۔
ترجمہ: سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے کوئی نماز اداکی اس نمازمیں نہ مجھ پر درود پڑھا اور نہ میرے اہل بیت پر درود بھیجا اس کی نماز قبول نہیں کی جائے گی۔ (سنن دارقطنی، کتاب الصلوۃ، باب ذکر وجوب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،حدیث نمبر:1359) واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
04-01-2010