Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی شخصیات > سیرت النبی > سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم


کچھ معلومات : ارسال کیا فیض رضا نے بوقت 04-03-2007 (09:31 PM), آخری پیغام موصول ہوا 04-04-2007 (04:30 PM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 1 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 242 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 04-03-2007, 09:31 PM   #1
فیض رضا
کارکن
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 573
Thanks: 63
Thanked 224 Times in 59 Posts

ایوارڈ شوکیس
500 پیغامات 
Total Awards: 1

Default قبلہ کی تبدیلی

قبلہ کی تبدیلی:

جب تک حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم مکہ میں رہے۔ خانہ کعبہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے۔ مگر ہجرت کے بعد جب آپ مدینہ منورہ تشریف لائے تو خداوند تعالٰی کا یہ حکم ہوا کہ آپ اپنی نمازوں میں “بیت المقدس“ کو اپنا قبلہ بنائیں۔ چنانچہ آپ سولہ یا سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے رہے۔ مگر آپ کے دل کی تمنا یہی تھی کہ کعبہ ہی کو قبلہ بنایا جائے۔ چنانچہ آپ اکثر آسمان کی طرف چہرہ اٹھا اٹھا کر اس کے لئے وحیء الٰہی کا انتظار فرماتے رہے۔ یہاں تک کہ ایک دن اللہ تعالٰی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی قلبی آرزو پوری فرمانے کے لئے قرآن کی یہ آیت نازل فرما دی کہ۔
قد نرٰی تقلب وجھک فی السمآء فلنولینک قبلۃ ترضھا فول وجھک شطر المسجد الحرام۔ (البقرۃ آیت 144)
“ہم دیکھ رہے ہیں بار بار آپ کا آسمان کی طرف منہ کرنا تو ہم ضرور آپ کو پھیر دیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں آپ کی خوشی ہے تو ابھی آپ پھیر دیجئے اپنا چہرہ مسجدحرام کی طرف۔ “
چنانچہ حضور
اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم بنی سلمہ کی مسجد میں نماز ظہر پڑھا رہے تھے۔ کہ حالت نماز ہی میں یہ وحی نازل ہوئی اور نماز ہی میں آپ نے بیت المقدس سے مڑ کر خانہ کعبہ کی طرف اپنا چہرہ کر لیا اور تمام مقتدیوں نے بھی آپ کی پیروی کی۔ اس مسجد کو جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ “مسجدالقبلتین“ کہتے ہیں اور آج بھی یہ تاریخی مسجد زیارت گاہ خواص و عام ہے۔ جو شہر مدینہ سے تقریباً دو کلو میٹر دور جانب شمال مغرب واقع ہے۔
اس قبلہ بدلنے کو
“تحویل قبلہ“ کہتے ہیں۔ تحویل قبلہ سے یہودیوں کو بڑی سخت تکلیف پہنچی جب تک حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے رہے۔ تو یہودی بہت خوش تھے اور فخر کے ساتھ کہا کرتے تھے کہ محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) بھی ہمارے ہی قبیلہ کی طرف رخ کرکے عبادت کرتے ہیں۔ مگر جب قبلہ بدل گیا تو یہودی اس قدر برہم اور ناراض ہو گئے کہ وہ یہ طعنہ دینے لگے کہ محمد (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) چونکہ ہر بات میں ہم لوگوں کی مخالفت کرتے ہیں اس لئے انھوں نے محض ہماری مخالفت میں قبلہ بدل دیا ہے۔ اسی طرح منافقین کا گروہ بھی طرح طرح کی نکتہ چینی اور قسم قسم کے اعتراضات کرنے لگا۔ تو ان دونوں گروہوں کی زبان بندی اور دہن دوزی کے لئے خداوندکریم نے یہ آیتیں نازل فرمائیں۔
سیقول السفھآء من الناس ما ولھم عن قبلتھم التی کانوا علیھا ط قل للہ المشرق والمغرب یھدی من یشآء الی صراط مستقیم ہ وما جعلنا اقبلۃ التی کنت علیھا الا لنعلم من یتبع الرسول ممن ینقلب علی عقبیہ وان کانت لکبیرہ الا علی الذین ھدی اللہ ط (البقرۃ 143)
“اب کہیں گے بیوقوف لوگ کس نے پھیر دیا مسلمانوں کو ان کے اس قبلہ سے جس پر وہ تھے تم فرما دو کہ پورب پچھم سب اللہ ہی کا ہے وہ جسے چاہے سیدھی راہ چلاتا ہے اور (اے محبوب) آپ پہلے جس قبلہ پر تھے ہم نے وہ اسی لئے مقرر کیا تھا کہ دیکھیں کون رسول کی پیروی کرتا ہے ؟ اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے اور بلاشبہ یہ بڑی بھاری بات تھی مگر جن کو اللہ تعالٰی نے ہدایت دے دی ہے۔ (ان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں) “

پہلی آیت میں یہودیوں کے اعتراض کا جواب دیا گیا کہ خدا کی عبادت میں قبلہ کی کوئی خاص جہت ضروری نہیں ہے۔ اس کی عبادت کے لئے پورب، پچھم، اتر، دکھن، سب جہتیں برابر ہیں۔ اللہ تعالٰی جس جہت کو چاہے اپنے بندوں کے لئے قبلہ مقرر فرما دے۔ لٰہذا اس پر کسی کو اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے۔ دوسری آیت میں منافقین کی زبان بندی کی گئی جو تحویل قبلہ کے بعد ہر طرف یہ پروپیگنڈہ کرنے لگے تھے کہ پیغمبر اسلام تو اپنے دین کے بارے میں خود ہی متردد ہیں۔ کبھی بیت المقدس کو قبلہ مانتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ کعبہ قبلہ ہے۔ آیت میں تحویل قبلہ کی حکمت بتا دی گئی کہ منافقین جو محض نمائشی مسلمان بن کر نمازیں پڑھا کرتے تھے وہ قبلہ کے بدلتے ہی بدل گئے۔ اور اسلام سے منحرف ہو گئے اس طرح ظاہر ہو گیا کہ کون صادق الایمان ہے ؟ اور کون منافق ؟ اور کون رسول اللہ
صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنے والا ہے ؟ اور کون دین سے پھر جانے والا ؟ (عام کتب تفسیر و سیرت)
__________________
فیض رضا is offline   Reply With Quote
Old 04-04-2007, 04:30 PM   #2
حسین و جمیل
امین
 
Join Date: Jan 2007
Posts: 282
Thanks: 0
Thanked 574 Times in 144 Posts
Default

ماشاءاللہ عزوجل نائس ورک فیض بھائی !!
جزاک اللہ ھو خیرا آمین !!
__________________
یہی فیصلے ہیں شعور کے سدا گیت گاؤں حضور کے
نہیں پیار جس کو حضور سے وہ آدمی ہی فضول ہے!!
صلو علیہ وآلہ صلو علیہ وآلہ !!
حسین و جمیل is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
تبدیلی, قبلہ, کی

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
!!! قبلہ کا بھی رخ نیکو نظر آیا !!! کنزالایمان ذوق نعت 1 03-25-2010 02:06 AM
امیجز میں تبدیلی کریں شیرمحمد تجاویزات و شکایات 1 12-25-2009 03:49 PM
ایڈیٹر میں تبدیلی !! خادم اہلسنت ضروری اعلانات 9 12-23-2009 09:08 PM
استقبال قبلہ کے چند مسائل غلامِ مصطفٰی فقہ حنفیہ 6 06-21-2008 12:21 AM
استقبال قبلہ کے چند مسائل غلامِ مصطفٰی عبادات 3 03-24-2008 01:02 AM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔12:28 PM