Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > فیض رضا اردولائبریری > حمد نعت منقبت > حدائق بخشش

 
 
کچھ معلومات : ارسال کیا کنزالایمان نے بوقت 06-08-2007 (12:02 AM), آخری پیغام موصول ہوا 02-14-2010 (06:34 PM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 3 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 559 مرتبہ.

 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
Old 06-08-2007, 12:02 AM   #1
کنزالایمان
رفیق
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 417
Thanks: 0
Thanked 660 Times in 265 Posts
Default راہ پر خار ہے کیا ہونا ہے

راہ پر خار ہے کیا ہونا ہے پاؤں افگار ہے کیا ہونا ہے


راہ پر خار ہے کیا ہونا ہے
پاؤں افگار ہے کیا ہونا ہے
خشک ہے خون کہ دشمن ظالم
سخت خونخوار ہے کیا ہونا ہے
ہم کو بد کر وہی کرنا جس سے
دوست بیزار ہے کیا ہونا ہے
تن کی اب کون خبر لے ہے
دل کا آزار ہے کیا ہونا ہے
میٹھے شربت دے مسیحا جب بھی
ضد ہے انکار ہے کیا ہونا ہے
دل کہ تیمار ہمارا کرتا
آپ بیمار ہے کیا ہونا ہے
پر کٹے تنگ قفس اور بلبل
نوگرفتار ہے کیا ہونا ہے
چھپ کے لوگوں سے کئے جس کے گناہ
وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے
ارے اور مجرم بے پروا دیکھ
سر پہ تلوار ہے کیا ہونا ہے
تیرے بیمار کو میرے عیسیٰ
غش لگا تار ہے کیا ہونا ہے
نفس پر زور کا وہ زور اور دل
زیر ہے زار ہے کیا ہونا ہے
کام زنداں کے کئے اور ہمیں
شوق گلزار ہے کیا ہونا ہے
ہائے رے نیند مسافر تیری
کوچ تیار ہے کیا ہونا ہے
دور جانا ہے مسافر کہ نہیں
مت پہ کیا مار ہے کیا ہونا ہے
جان ہلکان ہوئی جاتی ہے
بار سا بار ہے کیا ہونا ہے
پار جانا ہے نہیں ملتی ناؤ
زور پہ دھار ہے کیا ہونا ہے
راہ تو تیغ پر اور تلوؤں کو
گلہ ٴ خار ہے کیا ہونا ہے
روشنی کی ہمیں عادت اور گھر
تیرہ و تار ہے کیا ہونا ہے
بیچ میں آگ کا دریا حائل
قصد اس پار ہے کیا ہونا ہے
اس کڑی دھوپ کو کیونکر جھیلیں
شعلہ زن نار ہے کیا ہونا ہے
ہائے بگڑی تو کہاں آکر ناؤ
عین منجھدار ہے کیا ہونا ہے
کل تو دیدار کا دن اور یہاں
آنکھ بے کار ہے کیا ہونا ہے
منہ دکھانے کا نہیں اور سحر
عام دربار ہے کیا ہونا ہے
ان کو رحم آئے تو آئے ورنہ
وہ کڑی مار ہے کیا ہونا ہے
لے وہ حاکم کے سپاہی آئے
صبح اظہار ہے کیا ہونا ہے
واں نہیں بات بنانے کی مجال
چارہٴ اقرار ہے کیا ہونا ہے
ساتھ والوں نے یہیں چھوڑ دیا
بے کسی یار ہے کیا ہونا ہے
آخری دید ہے آؤ مل لیں
رنج بے کار ہے کیا ہونا ہے
دل ہمیں تم سے لگانا ہی نہ تھا
اب سفر بار ہے کیا ہونا ہے
جانے والوں پہ یہ رونا کیسا
بندہ ناچار ہے کیا ہونا ہے
نزع میں دھیان نہ بٹ جائیں کہیں
یہ عبث پیار ہے کیا ہونا ہے
اس کا غم ہے کہ ہر اک کی صورت
گلے کا ہار ہے کیا ہونا ہے
باتیں کچھ اور بھی تم سے کرتے
پر کہاں وار ہے کیا ہونا ہے
کیوں رضا کڑھتے ہو ہنستے اٹھو
جب وہ غفار ہے کیا ہونا ہے
__________________
[flash width=525 height=125:76664bf150]http://www.geocities.com/fezeraza/signature.swf[/flash:76664bf150]
کنزالایمان is offline   Reply With Quote
The Following 4 Users Say Thank You to کنزالایمان For This Useful Post:
 

Tags
خار, راہ, پر, کیا, ہونا, ہے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
نہ آسمان کو يوں سر کشيدہ ہونا تھا ارمان مدینہ حدائق بخشش 3 03-21-2010 05:10 PM
اللہ دے حبیب نال پیار ہونا چاہی دا Muhammad Kamran حمد نعت منقبت 2 02-13-2010 06:28 PM
آنکھوں کی بینائی تیز ہونا صاحبزادہ اوراد وظائف 3 07-02-2009 11:24 PM
آنکھوں کا روشن ہونا صاحبزادہ اوراد وظائف 2 05-11-2007 01:13 PM
ہاتھ پاؤں کا سن ہونا شین جی طب و حکمت 4 04-18-2007 11:34 PM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔09:16 AM




<!-- temp -->
<div style=