Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > قادری رضوی فورم > بزم نساء

 
 
کچھ معلومات : ارسال کیا شین جی نے بوقت 04-18-2008 (05:59 PM), آخری پیغام موصول ہوا 12-31-2009 (07:04 PM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 8 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 951 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 04-18-2008, 05:59 PM   #1
شین جی
امین
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 151
Thanks: 0
Thanked 195 Times in 51 Posts
Default عورت کا تبلیغ کیلئے ٹی وی پر آنا

عورت کا تبلیغ کیلئے ٹی وی پر آنا

عورت کے دل میں یہ خواہش ہمیشہ سے موجود رہی ہے کہ کوئی اس کے حسن کو سراہے یہ خواہش ہمیشہ جلی اور نمایاں ہی نہیں ہوتی دل کے پردوں میں کہیں نہ کہیں نمائش حسن کا جذبہ چھپا ہوتا ہوتا ہے اور وہی لباس کی زینت میں، بالوں کی آرائش میں باریک اور شوخ کپڑوں کے انتخاب میں اور ایسے ایسے خفیف جزئیات تک میں اپنا اثر ظاہر کرتی ہے جن کا احاطہ ممکن نہیں ہے قرآن پاک نے ان سب کیلئے ایک جامع اصطلاح “تبرج الجاھلیۃ“ استعمال کی ہے ہر وہ زینت اور ہر وہ آرائش جس کا مقصد شوہر کے سوا دوسروں کے لئے لذت نظر بننا ہو تبرج جاہلیت کی تعریف میں آ جاتی ہے اگر برقع بھی اس غرض کیلئے خوب صورت اور خوش رنگ انتخاب کیا جائے کہ نگاہیں اس سے لذت یاب ہوں تو یہ بھی تبرج جاہلیت ہے اس کیلئے کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا اس کا تعلق عورت کے اپنے ضمیر سے ہے اس کو خود ہی اپنے دل کا حساب لینا چاہئیے کہ اس میں کہیں یہ ناپاک جذبہ تو چھپا ہوا نہیں ہے اگر ہے تو وہ اس حکم خداوندی کی مخاطب ہے کہ “ولا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولی۔“ (سورۃ الاحزاب، پارہ نمبر22، آیت نمبر33)
ترجمہ کنزالایمان:۔ اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسی اگلی جاہلیت کی بے پردگی۔“
عن عائشہ صدیقۃ رضی اللہ تعالٰی عنھا بینھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جالس فی المسجد دخلت امراءۃ من مزینۃ تدخل فی زینۃ لھا فی المسجد فقال النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یایھا الناس انھو نسآءکم عن لبس الزینۃ والتبخر فی المسجد فان بنی اسرآئیل لم یلعنوا حتی لبس نسآء ھم الزینۃ وتبخترو فی المسجد۔“ (ترغیب، جلد نمبر3، صفحہ نمبر161 و ابن ماجہ)
ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجلس میں تشریف فرما تھے قبیلہ مزینہ کی ایک عورت زینت میں ملبوس مسجد میں آئی آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اے لوگو! اپنی عورتوں کو زینت کے اختیار کرنے سے منع کرو اور مسجد میں ناز و انداز سے چلنے سے روکو بنی اسرائیل پر اس وقت تک لعنت نہیں کی گئی جب تک کہ ان عورتوں نے زینت کو اور مسجد میں ناز انداز کو اختیار نہیں کیا۔
اس حدیث مبارکہ اور آیت مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کو گھروں میں ٹھہرے رہنے کا حکم ہے جبکہ آج کی عورت نے مردوں والے ہر کام اپنے ذمہ لیکر مردوں کو آزاد کر دیا ہے آج دنیا کا کون سا شعبہ ہے جس میں عورت نے کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑ رکھے ہیں۔ جبکہ میرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان عالیشان ہے کہ “عورتوں کو گھروں میں رہنے کی عادت ڈالو۔“
(احیاء العلوم، صفحہ87، جلد2)
اور ایک جگہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ “عورتوں کو اچھے کپڑے نہ پہناؤ تاکہ وہ گھروں میں بیٹھیں کیونکہ جب اچھے کپڑے پہنیں گی تو باہر جانے کی آرزو پیدا ہوگی۔“ (کیمیائے سعادت، صفحہ نمبر264)
حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ “مسلمانو! تم اپنی عورتوں کو بازاروں کو روزانہ کر دیتے ہو کیا غیرت نہیں کرتے ہو ؟ فرمایا، “اللہ تعالٰی اس کا بُرا کرے جو غیرت نہیں کرتا۔“ (احیاء العلوم، صفحہ نمبر86، جلد2)
ہمارے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تو عورتوں کو عید کے دن بالخصوص نکلنے کی اجازت دی تھی مگر مشروط باجازت اپنے خاوندوں کے اور اس زمانہ کے اور اس میں زمانہ بھی پارسا عورت کو باجازت اپنے شوہر کے نکلنا مباح ہے مگر نہ نکلنے میں احتیاط زیادہ ہے اور عورت کو چاہئیے کہ بدون کسی امر ضروری کے نہ نکلے کیونکہ تماشوں اور غیر ضروری کاموں کیلئے نکلنا شرافت کا مخل ہے اور بعض اوقات فساد بھی اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ (احیاء العلوم، صفحہ نمبر7، جلد دوم)
عورت کیلئے بہتر یہ ہی ہے کہ وہ جہاں تک ہو سکے گھر کے ماحول کو اپنائے رکھے اسی میں اس کی بھلائی ہے اور اپنے آپ کو سیرت امہات المومنین میں ڈھالنے کی کوشش میں لگی رہے کیونکہ اللہ تعالٰی عزوجل نے عورت کو اس لئے نہیں پیدا کیا کہ وہ شمع محفل بنے اور ہوس پرستوں کی ہوس کا نشانہ بنے۔
کیونکہ جو عورتیں بن سنور کر باہر نکلتی ہیں اور بے پردہ ہو کر یا برقع پہن کر تبلیغ کرتی نظر آتی ہیں ٹی وی پر ان سے ہرگز ہرگز اللہ تعالٰی عزوجل اور اس کا حبیب (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) خوش نہیں ہوں گے۔
__________________
اے خدا مجھے لاکھوں میں چھانٹ کر دے دے
وہ چند دوست جو کانٹوں پہ ساتھ چلتے ہوں
شین جی is offline   Reply With Quote
The Following 5 Users Say Thank You to شین جی For This Useful Post:
Old 04-18-2008, 07:29 PM   #2
QURATULAIN
قرۃ العین
کارکن
 
QURATULAIN's Avatar
 
Join Date: Nov 2006
Location: آزادکشمیر
Posts: 762
Thanks: 437
Thanked 889 Times in 225 Posts

ایوارڈ شوکیس
500 پیغامات 
Total Awards: 1

Default

بہت خوب سسٹر
جزاک اللہ خیرا آمین
__________________

حضرت شداد بن اوس سے روایت ہے کہ" موت دنیا کی اور آخرت کی ہولناکیوں میں سب سے زائد ہولناک ہے یہ آروں کے چیرنے سے، قینچیوں کے کاٹنے سے، ہانڈیوں کے ابالنے سے زائد ہے۔ اگر مردہ زندہ ہوکر موت کی سختی لوگوں کو بتادیتا تو ان کا عیش اور نیند سب کچھ ختم ہوجانا"۔ (ابن ابی الدنیا) شرح الصدور ص35)

مدینہ تجھے سلام
فیض رضا ڈاٹ نیٹ
QURATULAIN is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to QURATULAIN For This Useful Post:
Old 04-21-2008, 12:34 AM   #3
خولہ بنت آدم
کارکن
 
خولہ بنت آدم's Avatar
 
Join Date: Feb 2007
Location: UK
Posts: 501
Thanks: 547
Thanked 595 Times in 92 Posts
Default

ماشاء اللہ جزاک اللہ آمین
__________________
ہم خاک ہیں اور خاک ہی ماوٰی ہے ہمارا
خاکی تو وہ آدم جد اعلٰٰی ہے ہمارا
ہم خاک اڑائیں گے جو وہ خاک نہ پائی
آباد رضا جس پہ مدینہ ہے ہمارا
خولہ بنت آدم is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to خولہ بنت آدم For This Useful Post:
Old 04-27-2008, 03:35 PM   #4
چہکتی بلبل
امین
 
Join Date: Apr 2007
Location: مائی ہاؤس
Posts: 164
Thanks: 0
Thanked 150 Times in 66 Posts
Default

ویری گڈ
جزاک اللہ شین سسٹر آمین
چہکتی بلبل is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to چہکتی بلبل For This Useful Post:
Old 05-05-2008, 02:54 PM   #5
اُمّ بنین
رفیق
 
اُمّ بنین's Avatar
 
Join Date: Feb 2007
Posts: 427
Thanks: 515
Thanked 441 Times in 72 Posts
Default

ماشاء اللہ جزاک اللہ خیر
__________________
اے میری بہنو سدا پردا کرو
یوں گلی کوچوں میں مت پھرتی رہو
ورنہ سن لو قبر میں جب جاؤ گی
سانپ بچھو دیکھ کر گھبراؤ گی
اُمّ بنین is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to اُمّ بنین For This Useful Post:
Old 05-30-2008, 02:05 AM   #6
مریض مصطفٰی
ہمدرد
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 50
Thanks: 0
Thanked 171 Times in 42 Posts
Default

جزاک اللہ خیرا آمین
__________________
الصلواۃ والسلام علیک یا رحمۃ للعالمین
مرشدی مجھ کو بنادے تو مریض مصطفٰی
از پئے احمدرضا یا غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنھما۔
مریض مصطفٰی is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to مریض مصطفٰی For This Useful Post:
Old 11-29-2008, 09:11 PM   #7
طارق راحیل
ہمدرد
 
Join Date: Nov 2008
Posts: 31
Thanks: 3
Thanked 14 Times in 9 Posts
Default

3D Animation
__________________
محمد طار ق راحیل
طارق راحیل is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to طارق راحیل For This Useful Post:
Old 03-22-2009, 06:46 PM   #8
madinah_madinah
مہمان
 
Join Date: Nov 2007
Posts: 4
Thanks: 0
Thanked 3 Times in 2 Posts
Default

سلام
جزاک اللہ عزوجل
madinah_madinah is offline   Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to madinah_madinah For This Useful Post:
Old 12-31-2009, 07:04 PM   #9
لائبہ نور حسن
ہمدرد
 
لائبہ نور حسن's Avatar
 
Join Date: Mar 2008
Location: کینیڈا
Posts: 78
Thanks: 62
Thanked 48 Times in 18 Posts
Default

جزاک اللہ خیرا آمین
__________________
ہم دنیا کے اندھے دستوروں میں کیوں کھوئے پھرتے ہیں
جب سرکار نے قرآنی دستور دیا ہے روشن روشن
لائبہ نور حسن is offline   Reply With Quote
The Following User Says Thank You to لائبہ نور حسن For This Useful Post:
Reply

Tags
آنا, تبلیغ, عورت, وی, ٹی, پر, کا, کیلئے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
فضیلت تبلیغ حسین و جمیل احادیث مبارکہ 5 01-25-2010 01:26 AM
دعوت اسلامی کے تحت قافلے تبلیغ کیلئے مختلف علاقوں میں روانہ قادری اہلسنت اردو خبریں 2 11-08-2009 07:15 PM
کوئی عورت اپنے مرد سے غیر عورت کی تعریف نہ کرے شین جی بزم نساء 4 03-31-2008 01:43 AM
عورت کا قرآن سیکھنے کیلئے گھر سے نکلنا مدنی بہنا بزم نساء 6 02-19-2008 03:49 PM
قنائل میں تبلیغ اسلام فیض رضا سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم 0 02-11-2007 04:32 PM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔10:04 AM




<!-- temp -->
<div style=