Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اہلسنت و جماعت > اہلسنت اردو خبریں


کچھ معلومات : ارسال کیا قادری نے بوقت 11-20-2009 (01:49 PM), آخری پیغام موصول ہوا 11-20-2009 (01:49 PM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 99 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-20-2009, 01:49 PM   #1
قادری
سگ غوث الاعظم
ماہر
 
قادری's Avatar
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 1,802
Thanks: 477
Thanked 1,988 Times in 635 Posts

ایوارڈ شوکیس
1000 پیغامات 500 پیغامات 
Total Awards: 2

Default ائمہ نے حصول علم کے لیے زندگی وقف کر رکھی تھی،شاہ تراب الحق

ائمہ نے حصول علم کے لیے زندگی وقف کر رکھی تھی،شاہ تراب الحق


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان اوورسیزکے نگراں علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہاکہ امیرالمومنین فی الحدیث حضرت امام محمدبن اسماعیل بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے احادیث نبوی کو جمع کر کے مقام مصطفیٰ ﷺ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رب العالمین نے علمائے حق کے وقت میں بڑی برکت عطا فرمائی، قرآن و سنت کے علوم کے ماہرین امام اعظم ابو حنیفہ،امام بخاری ،امام غزالی،امام شافعی، امام مالک، امام جنبلی جیسے اکابرین نے علم کے حصول کے لیے پوری زندگی وقف کر رکھی تھی۔ اورآج انہی اکابرین کی علمی کاوشوں کی بدولت دینی درس گاہیں جگمگا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احادیث کی جمع و تدوین کا نیا اسلوب امیرالمومنین فی الحدیث حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری کے ذریعے شروع ہوا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی ادارہ اہل سنت و جماعت دارالعلوم انوار القادریہ الرضویہ جمشید روڈ نمبر3میں منعقدہ تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر بخاری شریف کے افتتاحی درس کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں جماعت اہل سنت کراچی کے نائب امیر علامہ ابرار احمد صدیقی رحمانی،دارالعلوم امجدیہ کے شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی، شیخ الحدیث علامہ محمد رفیق قمری، انجمن انوار القادریہ کے چیئرمین مولانا ابوالخیر محمد الطاف قادری نے بھی خطاب کیا جس میں جامعہ حنفیہ غوثیہ کے مہتممم مولانا عبدالقیوم ،قاری عنایت اللہ سیالوی، مفتی غلام غوث رضوی، مولانا لائق محمد سعیدی، مولانا محمد اقبال قادری، مولانا صفدر حسین قادری ، مولانا مختار الحق سیالوی، مولانا مختار، مولانا خالد مہروی کے علاوہ علماء،مشائخ ، اساتذہ ، ائمہ ، خطباء،طلبہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اہل سنت کراچی کے نائب امیر علامہ ابرار احمد صدیقی رحمانی نے خطاب میں کہا کہ قرآن و سنت پر عمل پیراہوکر ہی دور حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات ہی انسان کو جہالت، گمراہی، سے بچاسکتی ہے۔ شیخ الحدیث علامہ محمد رفیق قمری نے خطاب میں کہا کہ احادیث کی کتب صحاح ستہ میں صحیح بخاری کو سردارکا مقام حاصل ہے۔ دارالعلوم امجدیہ کے شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی نے خطاب میں کہا کہ امام بخاری نے احادیث نبوی کوجمع کرکے جو مثالی کارنامہ انجام دیا جس سے قیامت تک پوری امت فیض حاصل کرتی رہے گی۔ دارالعلوم انوار القادریہ الرضویہ کے چیئرمین مولانا ابوالخیر محمد الطاف قادری نے خطاب میں کہا کہ حدیث نبویﷺ دین و شریعت کا سرچشمہ اور قرآنی اصول و احکام کی تشریح و توضیح ہے انہوں نے کہا کہ حضور خاتم النبینﷺ کی حدیث اور سنت کی محافظت، روایت وکتاب کا اہم کام عہد رسالت سے شروع ہوچکاتھا۔
قادری is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
ائمہ, الحق, تراب, تھی،شاہ, جماعت اہلسنت پاکستان, حصول, رکھی, زندگی, سید شاہ تراب الحق قادری, علم, لیے, نے, وقف, کر, کے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
قربانی امت مصطفی کیلئے اللہ کا عظیم انعام ہے، شاہ تراب الحق قادری اہلسنت اردو خبریں 0 11-21-2009 02:13 PM
پاکستان میں دہشت گردی عالمی سازش کا حصہ ہے‘ شاہ تراب الحق قادری اہلسنت اردو خبریں 0 10-27-2009 03:32 PM
عشق رسول کے بغیر معرفت الٰہی کا حصول ممکن نہیں، علامہ شاہ تراب الحق قادری اہلسنت اردو خبریں 0 02-23-2009 09:10 PM
علامہ حبیبی کا قتل قابل مذمت ہے، شاہ تراب الحق قادری اہلسنت اردو خبریں 0 02-20-2009 02:30 PM
تحریک پاکستان میں امام احمدرضا کے مریدین نے اہم کرداراداکیا،شاہ تراب الحق قادری اہلسنت اردو خبریں 0 02-17-2009 01:55 AM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:44 PM