Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی فقہ > سوال و جواب > حج و عمرہ


کچھ معلومات : ارسال کیا شیرمحمد نے بوقت 11-26-2009 (06:38 PM), آخری پیغام موصول ہوا 11-26-2009 (06:38 PM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 79 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-26-2009, 06:38 PM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 513
Thanks: 61
Thanked 1,032 Times in 282 Posts
Default دوگانۂ طوا ف مقام ابراہیم کے بعد کس جگہ اداکرنا افضل ہے ؟

سوال: : کعبۃ اللہ شریف کا طواف کرنے کے بعد حاجی صاحبان جب مقام ابراہیم کے پاس طواف کے دو رکعات پڑھنے کے لئے جاتے ہیں تو بہت کم اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا کرنے کےلئے جگہ ملتی ہو ورنہ اکثر موقع نہیں ملتا، اس وقت حاجی صاحبان کوکیا کرنا چاہئیے ؟ جب وہ مقام ابراہیم کے پاس نماز ادانہیں کرپاتے تو طواف کے دو رکعات کس جگہ پڑھنے میں فضیلت ہے؟

جواب: : دوگانۂ طواف واجب ہے، مستحب وافضل یہ ہےکہ دوگانہ طواف مقام ابراہیم کے پیچھے اداکی جائے، فقہائے کرام نے دوگانۂ طواف کی ادائیگی کے لئے فضیلت کے اعتبار سے ترتیب وار مقامات ذیل کی صراحت فرمائی ہے : طواف کے دو رکعات
(1) مقام ابراہیم کے پیچھے اداکرنا افضل ہے
(2)اسکے بعد کعبہ شریف کے اندرپڑھنے میں فضیلت ہے
(3)پھر حطیم کعبہ میں میزاب رحمت کے نیچے
(4) پھر اسکے قریبی حصہ میں ،
(5) پھر باقی حطیم میں
(6) پھر کعبہ مقدسہ کے قریب
(7) پھر مسجد حرام میں جہاں ہوسکے
(8) پھرحرم شریف میں جہاں موقع میسر آئے۔

لہذا مقام ابراہیم کے پیچھے دوگانۂ طواف پڑھنے کی گنجائش نہ ہوتو مذکورہ بالا ترتیب وار مقامات میں سے کسی مقام پر حسب سہولت وگنجائش واجب الطواف ادا کرلی جاسکتی ہے جیسا کہ ردالمحتار، ج ۲،کتاب الحج ،فصل فی الاحرام وصفۃ المفرد بالحج مطلب فی طواف القدوم ، ص 185،میں ہے : ویستحب مؤکدا اداؤھا خلف المقام ثم فی الکعبۃ ثم فی الحجر تحت المیزاب ثم کل ماقرب من الحجر ثم باقی الحجرثم ماقرب من البیت ثم المسجد ثم الحرم ثم لافضیلۃ بعد الحرم بل الاساء ۃ اھ ۔/font> >
واللہ اعلم بالصواب –
سید ضیاء الدین ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
؟, ابراہیم, اداکرنا, افضل, بعد, جگہ, دوگانۂ, طوا, ف, مقام, کس, کے, ہے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
آج اولاد ابراہیم کو ایک بار وقت کے امتحان سے گزرنا ہے نوری بات چیت ، حالات حاضرہ 2 12-29-2009 09:21 PM
خواص سورہء ابراہیم محترم قرانیات 6 12-08-2009 10:43 PM
باپ افضل کہ ماں ؟؟؟؟ علی بزم رجال 3 08-19-2009 12:31 AM
ابراہیم بن ادہم قادری جامع الاحادیث 0 07-10-2009 05:36 PM
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کون تھے ؟ قادری شخصیات 0 06-10-2007 02:09 PM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:49 PM