![]() |
|
|||||||
| Some Details: Posted by مولوی جی on 11-26-2009 (10:52 PM), last reply was on 12-06-2009 (10:22 PM). This thread has received 1 replies and been viewed 223 times. |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
#1 |
|
امین
Join Date: Mar 2007
Posts: 174
Thanks: 235
Thanked 432 Times in 62 Posts
|
![]() ظلم دا بدلہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:علامہ پیر محمد اشرف شاکر مآخذ یہ دنیا ایک درس گاہ ہے ۔ اچھائی کا بدلہ خیر و برکت ہے اور ظلم کے متبادل سزا ہے ۔ظالم کو اس کے کیے ہوئے ظلم دا بدلہ ضرور ملتا ہے ۔ یزید اور اس کے لشکریوں نے اسلام کا لیبادہ اڑھ کر میدان کربلا میں آل رسولؐ پر ظلم اور اولاد بتول کو ذبح کرکے قیامت تک لعنت خرید لی ۔ بعد میں حسینؓ کے ماننے والے مختار نامی شخص کے دورے اقتدار میں ظالم یزدیوں سے ظلم کے بدلے لیئے گئے ۔ چنانچہ یزیدیوں نے اولاد علیؓ کو شہید کرکے دنیا و آخرت اپنی برباد کرلی جبکہ اسلام سلامتی سے ہے اور مومن کے معنی ہیں امن دینے والا آقا دو جہاںؐ نے فرمایا مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں بلکہ شریعت مطہرہ نے تو غیر مسلموں کے حقوق کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے ۔ البتہ کچھ لوگ یزیدیوں کی نسل سے ہیں وہ اب بھی یزید کے اجھنڈے پر عمل پیرا ہیں کہ اسلام کالباس پہن کر مسلمانوں اور بچوں کو ذبح کررہے ہیں ۔ چند دن قبل صوبہ سرحد منگیورہ میں سیکورٹی فورسز نے اپریشن کے دوران فسادی تنظیم کے کمانڈر شیر محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ میں نے پچیس افراد مسلمانوں کو ذبح کرکے شہید کر چکا ہوں اور پیر بابا کے مزار اقدس پر حملہ کرنے والے بھی میرے ساتھی تھے ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پچیس انسانوں کے سرتن سے جدا کرنے والاظالم شیر ہلاک ہو گیا اور اس کو مینگورہ کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا ڈیوٹی پر موجود آرمی کے جوانوں نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں اس کی قبر سے خوفناک آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور لوگ یہ منظر دیکھ کر خدا کے عذاب سے پناہ مانگ رہے ہیںیہ ہے ظلم کی سزا جو مسلمانوں کو ذبح کرنے کے عوض اللہ تعالیٰ کی طرف سے مل رہی ہے یعنی( ظلم دا بدلہ) برصغیر میں خاص کر صوبہ سرحد میں بڑے بڑے بزرگان دین نے اس دھرتی پر قدم رکھا جس میںخاص کرپیر بابا ؒکاکا صاحبؒ خواجہ زندہ پیر کمگول شریف شامل ہیں جنہوں نے ظلمت گدہ میں اسلام کا چراغ روشن کیا ۔ رام رام کرنے والوں کو محمد مصطفی ؐ کا غلام بنا دیا ۔ ان اولیاء کرام نے لوگوں کو اسلام کی اصل روح سمجھا کر دین کی خدمت کی اور اپنی دنیاو آخرت سنوار لی ۔ چنانچہ شیر قصاب کے ساتھیوں نے اسلام کی عینک لگا کر بزرگان دین کے مزاروں پر اسلحہ و بارود کے زورپر حملے کرکے قبضے کیئے ان کی شاخیں پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہیں جن کا یہ پروگرام تھا کہ بڑے بڑے آستانے ،خانگاہیں ، مزاروں اور درباروں کو ٹارگٹ بنایا جائے مگر ان بے دین لوگوں کے عزائم خاک میں مل گئے ۔ اللہ تعالی نے اپنے محبوب ولیوں کے مزارات کی حفاظت کی ۔ رب ذوالعطاء کا فرمان ہے جس نے میرے ولی سے دشمنی اور انکی گستاخی و مخالفت کی میرا ان کے ساتھ اعلان جنگ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچ کر دیکھایا جب انسانوں کو ذبح کرنے والا شیر قصاب کے دیگر ساتھیوں نے برصغیر کے عظیم صوفی پیر باباؒ کے مزار مقدس پر حملہ کرنے کے بعد قبضہ کر لیا اور خانگاہ کی بے حرمتی کی تو اللہ تعالیٰ نے ان بزرگان دین کے مزارات کے مخالفوں کو سزا دی ۔ ذرائع کے مطابق دس آدمی انتہا پسند تھے جنہوں نے دربار پیر باباؒ پر گولیاں برسا کر اللہ کے غضب کو دعوت دی ۔ پھر کیا ہوا یہ دس آدمی فالج کے خطرناک مرض میںمبتلا ہو گئے ۔ یہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے جوں جوں علاج کیا مرض بڑھتاگیا ڈاکٹروں معالجوں نے جواب دے دیا کہ تم لا علاج ہو اب یہ دس آدمی سیکورٹی فورس کی نگرانی میں سسک سسک کر زندگی سے بے زار ہو کر موت کو ترس رہے ہیں ان کا تعلق نہ کسی مذہب سے ہے اور نہ ہی نفاذ شریعت کی خواہش رکھنے والے حقیقی طالبان سے ۔یہ کوئی یزید کی خاص نسل سے ہیں انسانوں کو ذبح کرنے کے علاوہ بزرگان دین کے مزارات کی بھی بے حرمتی کی۔ اب انہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ نہ ہم پاکستانی ہیں اور نہ ہی اسلام سے تعلق رکھنے والے بلکہ انسانوں کے روپ میں خون خوار بھیڑیئے ہیں جو پاک فوج کے جوانوں و دیگر مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں ۔ اب بھی یہ لوگ اپنے ناپاک عزائم سے توبہ کرکے صراط مستقیم کے راستہ پر آ جائیںتو دنیا درسگاہ ہے اچھائی کا بدلہ بھلائی ظلم و زیادتی کا بدلہ سزا۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
رکن
Join Date: Nov 2006
Posts: 4,268
Thanks: 3,673
Thanked 4,989 Times in 1,161 Posts
|
جزاک اللہ خیر
آمین |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| بدلہ, دا, ظلم |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|