Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی فقہ > سوال و جواب > قربانی


کچھ معلومات : ارسال کیا شیرمحمد نے بوقت 11-27-2009 (02:32 AM), آخری پیغام موصول ہوا 11-27-2009 (02:32 AM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 96 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-27-2009, 02:32 AM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 513
Thanks: 61
Thanked 1,031 Times in 281 Posts
Default وہ کونسے جانور ہیں جن کی قربانی درست نہیں؟

سوال: مفتی صاحب میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ وہ کونسے جانور ہیں جن کی قربانی عیب ہونے کی بناء صحیح نہیں ہوتی ؟اجمالا ذکرفرمائیں تو مہربانی وکرم ہوگا۔


جواب: قربانی کے ذریعہ بندہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں قرب حاصل کرتا ہے لہذاقربانی کے لئے ایسے جانور کا انتخاب کرنا چاہئے جو فربہ ،صحیح وسالم ہو ، اندھا، لنگڑا ، بیمار،کمزور نہ ہو۔ مندرجہ ذیل عیب والے جانوروں کی قربانی درست نہیں:اندھا، کانا، لنگڑا، بہت دبلاجو قربان گاہ تک نہ چل سکے، تہائی سے زیادہ کان یا دم یا سرین کٹاہوا، تہائی سے زیادہ جس کی بینائی جاتی رہی ہو، بے دانت ،اوروہ جانور جس کی سینگیں جڑسے ٹوٹ گئی ہوں، البتہ ماں پیٹ سے جن کی سینگ نہ ہوں ان کی قربانی درست ہے۔
مسند امام احمد بن حنبل، مسند البراء بن عازب میں حدیث مبارک ہے (حدیث نمبر :18200) عن البراء بن عازب ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سئل ماذا یتقی من الضحایا فقال اربع، وقال البراء وید ی اقصرمن ید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم العرجاء البین ظلعھا والعوراء البین عورھا والمریضۃ البین مرضھا والعجفاء التی لاتنقی ۔
ترجمہ :سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن جانور وں کی قربانی نہیں کرنا چاہئے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :چار:حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا اور میرا ہاتھ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے چھوٹا وکمترہے (1)ایسالنگڑا جانور جس کا لنگڑا ہونا ظاہر ہو،(2)کاناجس کاکانا ہونا واضح ہو،(3)بیمار جس کا مرض ظاہر ہو(4) ایسا کمزو رولاغر جس کی ہڈیوں میں گود نہ ہو۔نیزیہ روایت سنن کبری للبیہقی میں بھی مذکورہے (حدیث نمبر : 19632) واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
جانور, جن, درست, قربانی, نہیں؟, وہ, کونسے, کی, ہیں

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
جانور کے پیر میں زخم آئے تو قربانی کا حکم شیرمحمد قربانی 0 11-27-2009 02:34 AM
خارش زدہ جانور کی قربانی کا حکم شیرمحمد قربانی 1 11-26-2009 01:06 AM
جانور کے پیر میں زخم آئے تو قربانی کا حکم شیرمحمد قربانی 0 11-25-2009 11:57 PM
قربانی کے جانور وں کی کم ازکم عمر شیرمحمد قربانی 0 11-25-2009 11:51 PM
جھینگا کھانا درست ہے یا نہیں؟ مکروہ ہے یا حرام؟ شیرمحمد احکام شریعت 1 06-29-2009 12:40 AM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:57 AM