Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی فقہ > سوال و جواب > قربانی


کچھ معلومات : ارسال کیا شیرمحمد نے بوقت 11-27-2009 (02:34 AM), آخری پیغام موصول ہوا 11-27-2009 (02:34 AM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 75 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-27-2009, 02:34 AM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 513
Thanks: 61
Thanked 1,032 Times in 282 Posts
Default جانور کے پیر میں زخم آئے تو قربانی کا حکم

سوال: ایک صاحب نے قربانی کی نیت سے بکری خریدی ، اس کے ایک پیر پرایک انگلی کے برابر زخم آگیا جس کی وجہ سے پیر خون آلود ہوگیا اور زخم میں کیڑے پیدا ہوگئے تھے ، دوائی کے ذریعہ کیڑوں کونکال دیاگیا اور زخم کو صاف کردیا گیا ، اب بکری اچھی طرح چل رہی ہے ایسی بکری کی قربانی صحیح ہے یا نہیں ، کیا اس زخم کو عیب میں شمار کیا جائےگا ؟


جواب: قربانی کے ذریعہ بندہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں قرب حاصل کرتا ہے لہذا قربانی کے لئے ایسے جانور کا انتخاب کرنا چاہئیے جو فربہ ، صحیح وسالم ہو ، اندھا ، لنگڑا ، بیمار ،کمزور نہ ہو- مسند امام احمد بن حنبل ،مسند البراء بن عازب رضی اللہ عنہ میں حدیث مبارک ہے : (حدیث نمبر (18200)عن البراء بن عازب ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سئل ماذا یتقی من الضحایا فقال اربع وقال البراء ویدی اقصرمن ید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم العرجاء البین ظلعھا والعوراء البین عورھا والمریضۃ البین مرضھا والعجفاء التی لاتنقی ۔
ترجمہ : سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی نہیں کرنا چاہئیے ! توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چار ،حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا اور میرا ہاتھ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے چھوٹا وکمتر ہے (1) ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو(2) کاناجس کا کانا ہونا واضح ہو(3) بیمار جس کا مرض ظاہر ہو(4) ایسا کمزور ولاغر جس کی ہڈیوں میں گود نہ ہو، نیز یہ روایت سنن کبری للبیہقی میں بھی مذکورہ ہے (حدیث نمبر 19632)
جانور کے عیوب کی نشاندہی سے متعلق دیگر احادیث شریفہ بھی وارد ہیں ، اگر کوئی جانور زخم کی وجہ یا کسی اورسبب تین پیر سے چلتا ہے ،ایک پیر کا سہارا نہیں لیتا تو ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ، اگر اس پیر کے سہارے سے چل رہا ہے توقربانی درست ہے ۔
دریافت طلب مسئلہ میں اگر بکری کے پیر پر انگلی کے برابر زخم ہونے کے باوجود وہ زخم آلودہ پیرٹیک کر اچھی طرح چل رہی ہے تو اس کی قربانی شرعا ًدرست ہے ، جیساکہ درمختار ج 5، کتاب الاضحیۃ ،ص 227، میں ہے (…لا) تجوزالتضحیۃ بھا ( والجرباء السمینۃ … (والعرجاء التی لاتمشی الی منسک) اور ردالمحتار ج ،5،کتاب الاضحیۃ،ص227،میں ہے : (قولہ والعرجاء) ای التی لایمکنھا المشی برجلھا العرجاء انما تمشی بثلاث قوائم حتی لوکانت تضع الرابعۃ علی الارض وتستعین بھا جازعنایۃ ۔
واللہ اعلم بالصواب –
سید ضیاء الدین ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر –
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
آئے, تو, جانور, حکم, زخم, قربانی, میں, پیر, کا, کے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
وہ کونسے جانور ہیں جن کی قربانی درست نہیں؟ شیرمحمد قربانی 0 11-27-2009 02:32 AM
خارش زدہ جانور کی قربانی کا حکم شیرمحمد قربانی 1 11-26-2009 01:06 AM
بے دانت جانور کی قربانی کا حکم شیرمحمد قربانی 0 11-26-2009 12:37 AM
جانور کے پیر میں زخم آئے تو قربانی کا حکم شیرمحمد قربانی 0 11-25-2009 11:57 PM
قربانی کے جانور وں کی کم ازکم عمر شیرمحمد قربانی 0 11-25-2009 11:51 PM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:47 PM