Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی فقہ > سوال و جواب > نکاح / طلاق


کچھ معلومات : ارسال کیا شیرمحمد نے بوقت 11-27-2009 (02:40 AM), آخری پیغام موصول ہوا 11-27-2009 (02:40 AM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 89 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-27-2009, 02:40 AM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 513
Thanks: 61
Thanked 1,031 Times in 281 Posts
Default شوہر سے دور رہنے کی وجہ سے کیا رشتۂ نکاح ختم ہوجاتاہے؟

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب! آپ کیسے ہیں؟ شکریہ آپ نے میرے ای میل کا جواب دیا‘ بڑی مہربانی‘ یہاں فلوریڈا میں ایک امام صاحب ہیں‘ وہ بہت ہی تعلیم یافتہ شخص ہیں‘ میرے بھائی نے اُن سے بھی بات کی تھی ‘ انہوں نے بھی یہی کہا اگر میاں بیوی دونوں اتنے سالوں سے ساتھ نہیں رہتے تو ان کا رشتہ ختم ہوگیا ہے اور یہاں ایک شریعت بورڈ ہے ان سے بھی بات کی‘ اُن لوگوں نے بھی یہی کہا کہ ہماری جدائی اسلامی طریقہ سے ہوچکی ہے‘ آپ کا کہنا یہ ہے کہ میں ان سے بات کروں وہ تو کسی کی بھی بات سننے کے لئے راضی نہیں ہیں‘ تو کیسے بات ہوگی؟ ان کو میں نے بہت موقع دیا مگر کچھ بھی حاصل نہیں‘ ان کو جوان لڑکیاں پسند آتی ہیں‘ تین بچوں کے بعد میں تھوڑا موٹی ہوگئی ہوں‘ وہ چاہتے ہیں میں شادی کے وقت جیسی تھی ویسی ہی رہوں تو یہ ناممکن بات ہے اور وہ مجھے صرف اپنے بستر کی زینت بناتے ہیں‘ اس کے بعد وہ کون اور میں کون تو زندگی ایسی تو نہیں ہوتی ہے او روہ میرے ساتھ رہنا بھی نہیں چاہتے تو اس صورت میں‘ میں کیا کروں؟ میرے ماموں اور والد بہت عمر رسیدہ ہیں‘ اس عمر میں ان کے لئے یہ سب دیکھنا اچھا نہیں‘ اب آپ ہی کوئی حل نکال کر مجھے بتائیے میں کیا کروں؟ میرا شوہر سیدھا ہونے والا انسان نہیں‘ میرے چاچا‘ میرے بھائی‘ میرے ماں باپ اور خود میں نے اور ان کے دوستوں نے بھی بہت کوشش کی مگر کچھ حاصل نہیں‘ اب جو بھی ہو آپ ہی میری مدد کرو گے‘ برائے مہربانی۔ آپ کی دکھیاری بہن‘ جواب کا انتظار رہے گا‘ اپنا خیال رکھئے۔ اللہ حافظ


جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ! شریعت مطہرہ کی رو سے صرف شوہر سے دور رہنے کی وجہ رشتۂ نکاح ختم نہیں ہوتا‘ طلاق یا خلع کے ذریعہ رشتۂ نکاح منقطع کیا جاسکتا ہے‘ آپ اپنے شوہر سے معلوم کیجئے کہ کیا وہ طلاق دیتے ہیں‘ اگر وہ طلاق دینے پر راضی نہ ہوں تو آپ ان سے مہر معاف کرنے کے بدلے یا مال کے عوض خلع کا مطالبہ کریں‘ اگر آپ کے شوہر خود طلاق دیں یا خلع پر راضی ہوجائیں تو اسلامی قانون کے مطابق آپ دونو ں کے درمیان نکاح ختم ہوجائے گا اور تین ماہواری عدت گزارنے کے بعد آپ دوسری شادی کرسکتی ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
ختم, دور, رشتۂ, رہنے, سے, شوہر, نکاح, وجہ, کی, کیا, ہوجاتاہے؟

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
شوہر کے حقوق اُمّ الخیر سنی بہشتی زیور 1 01-10-2010 04:36 PM
نو مہینے بعد شوہر کے انتقال کا علم ہو تو عدت کب سے شمار کی جائے؟ شیرمحمد نکاح / طلاق 0 12-07-2009 04:41 AM
شوہر کا نام لے کر مخاطب کرنا شیرمحمد مسائل خواتین 1 10-11-2009 04:54 PM
غلام احمد بلور شرارت نہ کریں اور میرا منہ بند رہنے دیں،مفتی منیب الرحمن قادری اہلسنت اردو خبریں 0 09-24-2009 03:26 AM
شوہر بیوی کے مابین اختلافات قادریہ بزم نساء 6 09-17-2007 03:21 AM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:56 AM