Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی فقہ > سوال و جواب > کاروباری مسائل


کچھ معلومات : ارسال کیا شیرمحمد نے بوقت 11-27-2009 (02:45 AM), آخری پیغام موصول ہوا 11-27-2009 (02:45 AM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 83 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-27-2009, 02:45 AM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 513
Thanks: 61
Thanked 1,031 Times in 281 Posts
Default اپنی مصنوعات پرکسی اور کمپنی کا لیبل لگانا

سوال:
آج کل استعمال کیا جانے والاسامان کمپنیوںمیں تیارہورہا ہے ،اس سلسلہ مین بعض کمپنیاں غیر معمولی فیمس ہوچکی ہیں اور لوگ کمپنی کی شہرت پر اشیاء خرید رہے ہیں، کمپنی کے نام سے اشیاء کی کوالٹی کا اندازہ لگایا جاتا ہے ،دیکھ نے میں آرہا ہے کہ بعض لوکل کمپنیاں مشہور کمپنی کا نام اور اس کا لیبل اپنے پروڈکٹس (products) پر لگاکر بیچ رہی ہیں، کیا دین اسلام میں یہ عمل جائز ہے؟


جواب: ایک کمپنی کی مصنوعات پرکسی دوسری کمپنی کا لیبل چسپا ں کرنا دھوکہ وفریب ہے جو ازروئے شرع ناجائز وحرام ہے ،کسی مشہور کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنی مصنوعات پر اس کا لیبل چسپاں کرنا اس بات کی علامت ہے کہ مصنوعات اسی کمپنی کی بنائی ہوئی ہیں، حالانکہ مصنوعات اس کمپنی کی بنائی ہوئی نہیں ہوتیں، اس کا مقصدیہ ہوتا ہے کہ خریدار مشہور کمپنی کا لیبل دیکھ کر خیال کرلے کہ ان پروڈکٹس کا وہی معیار اور وہی کوالٹی ہے جس کمپنی کا لیبل مصنوعات پر چسپاں ہے اور وہ خریداری کے لئے مائل ہوجائے ، جبکہ شریعت اسلامیہ میں یہ نا جائز وحرام ہے ، اس میں دوقسم کا دھوکہ ہے ،(1)ایک تو خرید ار کو دھوکہ دینا ہے کہ پروڈکٹس اس مشہور کمپنی کے ہیں (2)دوسرے غیر شرعی طریقہ پر لیبل والی کمپنی کے حق کا استحصال کرنا ہے یہ بھی ایک قسم کا دھوکہ ہے کہ اپنی مصنوعات پر دوسری کمپنی کا لیبل چسپاں کرلیاجائے،اور شریعت مطہرہ میں دھوکہ وفریب سے متعلق سخت وعید وارد ہوئی ہے، صحیح مسلم شریف میں حدیث پاک ہے : عن ابی ھریرۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال من حمل علینا السلاح فلیس منا ومن غشنا فلیس منا۔ ترجمہ:سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو ہم پر تلوار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں اور جو ہم کو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔ )صحیح مسلم شریف،ج1، کتاب الایمان ،ص70 حدیث نمبر101۔جامع ترمذی شریف ،ج1، ابواب البیوع ، باب ماجاء فی کراھیۃالغش فی البیوع، حدیث نمبر1236﴾
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
The Following User Says Thank You to شیرمحمد For This Useful Post:
Reply

Tags
اور, اپنی, لگانا, لیبل, مصنوعات, پرکسی, کا, کمپنی

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
ٹائی لگانا کیسا ہے ؟ قادری مردانہ مسائل 2 01-05-2010 07:48 PM
کیا یا رسول اللہ کا نعرہ لگانا بدعت ہے ؟ قادری عقائد 1 12-23-2009 09:06 PM
چھوٹے بچوں کو مہندی لگانا شیرمحمد متفرق 0 12-01-2009 02:38 AM
کسی کمپنی کے شیئرز خریدنا کیسا ہے ؟ قادری کاروباری مسائل 0 07-30-2007 03:04 PM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:57 AM