Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی فقہ > سوال و جواب > متفرق


کچھ معلومات : ارسال کیا شیرمحمد نے بوقت 11-27-2009 (02:48 AM), آخری پیغام موصول ہوا 11-27-2009 (02:48 AM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 0 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 65 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 11-27-2009, 02:48 AM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 513
Thanks: 61
Thanked 1,031 Times in 281 Posts
Default آیورویدک دوائیں استعمال کرنے کا حکم

سوال: : کیا آیورویدک دوائیں استعمال کی جاسکتی ہیں ؟ کیونکہ یہ دوائیں ہندوآئیدیولوجی کے مطابق تیار کی جاتی ہیں


جواب: : آئیدیولوجی ہندوستانی طریقۂ علاج ہے جس میں درخت کے پتوں ،جڑی بوٹیوں سے دوائیں بنائی جاتی ہیں اور ان دواؤں میں عموما سونا ، چاندی ، سیسہ ، پارہ اور دیگر دھاتیں ملائی جاتی ہیں ، سوناچاندی اور دیگردھاتیں چونکہ زمین کی جنس سے ہیں ، مٹی کا جوحکم ہے ان کا بھی وہی حکم ہے ، مٹی کا حکم یہ ہے کہ اگر مٹی کھانا صحت کے لئے ضرر رساں ہوتو اس کا کھانا شرعا ممنوع ہے اور اگر مضر صحت نہ ہوتو اس کوکھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ، لہذا دھاتوں کا حکم بھی یہی ہے،جیساکہ فتاوی عالمگیری میں ہے
:
وسئل بعض الفقهاء عن اکل الطين البخاری ونحوه قال لا باس بذلک مالم يضروکراهية اکله لا للحرمة بل لتهييج الداء ۔ (فتاوی عالمگيری ‘ ج 5، ص 341‘ کتاب الکراهية ‘ الباب الحادی عشر فی الکراهة فی الاکل وما يتصل به ۔

اگر ان دوائوں پر غیر مسلم جنتر منتر کریں تب بھی اس کی وجہ سے دوائیں حرام نہیں قرار پاتیں، اگر کوئی مسلمان طبیب ان دوائوں میں اثر پیدا کرنے کے لئے معاذ اللہ کوئی شرکیہ کلمات پڑھ رہاہو تو وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ اور اگر کوئی ماثور دعاء ، آیت قرآنی یا احادیث شریفہ سے پڑہی جائے تو یہ جائز ومستحسن ہے۔ جیساکہ سنن ابوداود ،کتاب الطب ،باب ماجاء فی الرقی میں حدیث پاک ہے
: عَنْ ِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنَّا نَرْقِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَرَى فِي ذَلِكَ فَقَالَ اعْرِضُوا عَلَيَّ رُقَاكُمْ لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ تَكُنْ شِرْكًا۔

ترجمہ:سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ہم جاہلیت میں دم کیا کرتے تھے ، ہم نے عرض کیا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !آپ اس سلسلہ میں کیا فرماتے ہیں ؟ توحضور صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ادشاد فرمایا تمہاری تعویذیں میرے پاس پیش کرو،تعویذ میں شرک نے ہوتو کوئی حرج نہیں ۔
(سنن ابوداود ،کتاب الطب ،باب ماجاء فی الرقی،حدیث نمبر:3388)
مرقاۃ المفاتیح ،ج 4ص 501میں ہے
:
أن الرقى يكره منها ما كان بغير اللسان العربي وبغير أسماء الله تعالى وصفاته وكلامه في كتبه المنزلة ۔۔۔۔۔ ولا يكره منها ما كان على خلاف ذلك كالتعوذ بالقرآن وأسماء الله تعالى-

لہذاان آیورویدک دوائوں میں اگر کوئی حرام جز شامل نہ کیا جاتا ہو تو اس کے استعمال میں ازروئے شرع کوئی مضائقہ نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
آیورویدک, استعمال, حکم, دوائیں, کا, کرنے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
خاندانی منصوبہ بندی کےلئے مانع حمل دوائیں استعمال کرنا شیرمحمد نکاح / طلاق 0 12-01-2009 02:56 AM
بحالت احر ام ماسک Mask کا استعمال شیرمحمد حج و عمرہ 0 11-26-2009 01:18 AM
سودی نفع کو اپنے ذاتی استعمال میں خرچ کرنا کیسا ہے؟ سید مبشر رضا سنی قادری متفرق 4 10-27-2009 02:18 AM
چیونٹیوں کا دوائی میں استعمال جائز ہے ؟ قادری متفرق 0 06-10-2007 01:15 PM
جن اشیاء میں الکوحل وغیرہ شامل ہوں ان کا استعمال جائز ہے ؟ قادری رضوی متفرق 0 04-09-2007 07:27 PM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔04:58 AM