![]() |
|
|||||||
| Some Details: Posted by شیرمحمد on 12-09-2009 (02:20 AM), last reply was on 01-06-2010 (11:02 PM). This thread has received 2 replies and been viewed 327 times. |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
#1 |
|
کارکن
Join Date: Mar 2007
Posts: 558
Thanks: 61
Thanked 1,221 Times in 325 Posts
|
سوال: مفتی صاحب ! میں ایک حدیث شریف کی تحقیق اور اس کا حوالہ چاہتا ہوں، ایک مرتبہ ایک عالم صاحب تقریر کرتے ہوئے ایک حدیث شریف بیان کئے تھے ، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کا جنازہ لایاگیاتھا تو آپ نے اس کی نماز نہیں پڑھی ،درخواست کرنے پر فرمایا کہ یہ شخص عثمان رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا۔میں اس حدیث شریف کا متن اور حوالہ جاننا چاہتا ہوں-
محمد طہ ،ممبی جواب: آپ نے جس حدیث پاک سے متعلق دریافت کیا ہے وہ حدیث شریف جامع ترمذی شریف ج،ابواب المناقب ،ص212،میں ہے۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَةِ رَجُلٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا رَأَيْنَاكَ تَرَكْتَ الصَّلَاةَ عَلَى أَحَدٍ قَبْلَ هَذَا قَالَ إِنَّهُ كَانَ يُبْغِضُ عُثْمَانَ فَأَبْغَضَهُ اللَّه - حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک شخص کاجنازہ لایا گیا کہ آپ اس کی نمازجنازہ پڑھائیں توآپ نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی ، صحابہ کرام نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم نے آپ کو اس سے پہلے کسی کی نماز جناز ہ ترک فرما تے ہوئے نہیں دیکھا ،تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ شخص عثمان(رضی اللہ عنہ) سے بغض رکھتا تھا تو اللہ تعالی نے اس کو سخت نا پسند فرمایاہے۔ (جامع ترمذی شریف ج 2،ابواب المناقب ، باب فِى مَنَاقِبِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رضى الله عنه . ص12، حدیث نمبر: 4074) واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔ |
|
|
|
| The Following 2 Users Say Thank You to شیرمحمد For This Useful Post: |
|
|
#2 |
|
رفیق
Join Date: May 2007
Posts: 479
Thanks: 456
Thanked 798 Times in 147 Posts
|
استغفراللہ
الامان والحفیظ جزاک اللہ خیر انکل آمین
__________________
ڈال دی قلب میں عظمت مصطفٰی
سیدی اعلٰیحضرت پہ لاکھوں سلام |
|
|
|
|
|
#3 |
|
رفیق
Join Date: May 2009
Posts: 332
Thanks: 370
Thanked 217 Times in 37 Posts
|
استغفراللہ
الامان والحفیظ جزاک اللہ خیر آمین
__________________
یا رسول اللہ تیرے چاہنے والوں کی خیر ہو آمین مولایا صل وسلم دائماً ابداً علی حبیبک خیر الخلق کلہم |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| اللہ, بغض, حضرت, رضی, سے, عثمان, عنہ, غنی, نتیجہ, کا |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح حیات | شیرمحمد | اولیاء کرام | 2 | 12-24-2009 01:52 AM |
| حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ جامع القرآن تھے : خالد عطاری | قادری | اہلسنت اردو خبریں | 0 | 12-08-2009 07:54 PM |
| حضرت عثمان غنی کی شان میں گستاخی کرنے کا انجام | حمزہ | صحابہ کرام | 6 | 11-08-2009 09:18 PM |
| خلیفہ سوئم سیدنا حضرت عثمان غنی | حمزہ | صحابہ کرام | 2 | 04-20-2008 03:16 PM |
| حضرت عثمان کی گزارش | فیض رضا | سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم | 0 | 05-22-2007 04:01 PM |