Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > Islami Fiqah > Question & Answer > Namaz


Some Details: Posted by شیرمحمد on 12-09-2009 (02:26 AM), last reply was on 12-09-2009 (02:26 AM). This thread has received 0 replies and been viewed 264 times.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 12-09-2009, 02:26 AM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 558
Thanks: 61
Thanked 1,221 Times in 325 Posts
Default نمازمیں سورہ فاتحہ کی جگہ تشہد پڑھ لے تو کیاحکم ہے

سوال: میں پنجوقتہ نماز یں پابندی سے پڑھنے کو شش کرتا ہوں کبھی کبھی نماز میں غلطی آجاتی ہے اس لئے جب بھی فرصت ملے خاص طور پر نماز کے مسائل معلوم کرنے کی فکر کرتا ہوں ، ایک دودن پہلے میں دوسری رکعت میں سورہٗ فاتحہ پڑھنے کے بجائے غلطی سے التحیات پڑھنا شروع کیا جب التحیات مکمل پڑھ چکا تھا خیال آتے ہی بسم اللہ پڑ ھ کر سورہٗفاتحہ وضم سورہ پڑھا مجھے مسئلہ معلوم نہیں پھر بھی سجدہٗسہو تو کر لیا برائے مہربانی یہ بیان فرمائیں کہ کوئی شخص سورہٗ فاتحہ کی جگہ تشہد پڑھ لے تو کیا کرے ؟

جواب: آپ کا یہ جذبہ لائق ستائش ہے کہ آپ کو مسائل سے واقف ہونے کی فکر لاحق رہتی ہے اور فرصت کے اوقات میں آپ مسائل معلوم کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اب رہا آپ کا سوال کہ کوئی شخص سورہٗ فاتحہ کی جگہ تشہد پڑھ لے تو کیا کرے فقہائے کرام نے اس سلسلہ میں وضاحت فرمائی ہے کہ حالت قیام میں سورئہ فاتحہ سے پہلے غلطی سے تشہد پڑھ لے توسجدئہ سہو واجب نہیں البتہ اگر سورئہ فاتحہ کے بعد تشہد پڑھے تو سجدئہ سہو کرنا ضروری ہے جیسا کہ البحر الرائق ج 2باب سجود السھوص 172 میں ہے ومنھا لو تشہد فی قیامہ بعد الفاتحۃ لزمہ السجود وقبلہا لا علی الاصح ۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
تشہد, تو, جگہ, سورہ, فاتحہ, لے, نمازمیں, پڑھ, کی, کیاحکم, ہے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
سورہ فاتحہ ضیاء القرآن ضیاء القرآن 4 06-13-2010 02:40 PM
فرض کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ پڑھنا قادری نماز 0 02-20-2009 01:37 AM
خواص سورہ فاتحہ محترم قرانیات 5 07-21-2007 05:56 PM
امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہیں پڑھنا چاہئے قادری عقائد و معمولات اہلسنت 3 07-12-2007 02:04 PM
سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری آیتوں کی خاص فضیلت حسین و جمیل احادیث مبارکہ 7 06-06-2007 12:54 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:19 AM.


Copyright © 1997 - 2010 by NooreMadinah Network http://www.NooreMadinah.net http://www.RazaEMustafa.net http://www.NaatRang.net