Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > اسلامی شخصیات > علماءکرام > امام اعظم ابوحنیفہ


کچھ معلومات : ارسال کیا خادم اہلسنت نے بوقت 12-22-2009 (08:03 PM), آخری پیغام موصول ہوا 02-14-2010 (11:35 PM). اس دھاگے میں پوسٹ ہوئے ہیں 1 جوابات یہ دھاگہ دیکھا گیا ہے 363 مرتبہ.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 12-22-2009, 08:03 PM   #1
خادم اہلسنت
عبدالمصطفی
کارکن
 
Join Date: Feb 2009
Posts: 930
Thanks: 399
Thanked 1,782 Times in 475 Posts

ایوارڈ شوکیس
500 پیغامات 
Total Awards: 1

Default امامِ اعظم کا پڑ وسیوں سے حسنِ سلوک

پڑ وسیوں سے حسنِ سلوک:


سیدنا امامِ اعظم رضی اللہ عنہ کے پڑ وس میں ایک موچی رہتا تھا، جو دن میں محنت مزدوری کرتا اور شام کو بازار سے گوشت اور شراب لیکر آتا۔ گوشت بھون کر کھاتا اور شراب پیتا۔ جب شراب کے نشے میں دھت ہوجاتا تو خوب غل مچاتا اور بلند آواز سے یہ شعر پڑ ھتا رہتا، ترجمہ: ’’لوگوں نے مجھ کو ضائع کر دیا اور کتنے بڑ ے باکمال نوجوان کو کھو دیا جو لڑ ائی اور صف بندی کے دن کام آتا‘‘۔
امام صاحب روزانہ ا سکی آواز سنا کرتے اور خود تمام رات عبادت میں مشغول رہتے ۔ ایک رات آپ نے ا سکی آواز نہ سنی تو صبح لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا۔ بتایا گیا کہ اسے کل رات سپاھیوں نے پکڑ لیا ہے اور وہ قید میں ہے ۔ امام صاحب نمازِ فجر کے بعد گورنر کے پا س پہنچے ۔ گورنر نے بڑے ادب سے عرض کی، حضور آپ یہاں کیسے تشریف لائے ؟ آپ نے فرمایا، میرے پڑ وسی کو کل رات آپ کے سپاھیوں نے پکڑ لیا ہے ، اسے چھوڑ دیجئے ۔ گورنر نے حکم دیا، وہ قیدی اور اسکے ساتھ کے تمام قیدی چھوڑ دیے جائیں ۔ پھر قیدیوں سے کہا، تم سب کو امام ابو حنیفہ کی وجہ سے رہائی مل رہی ہے ۔
امامِ اعظم رحمہ اللہ نے اپنے پڑ وسی نوجوان سے فرمایا، ’’ہم نے تم کو ضائع تو نہیں کیا‘‘۔ آپ کا اشارہ ا سکے شعر کی طرف تھا، اس نے عرض کی، نہیں بلکہ آپ نے میری حفاظت فرمائی اور میری سفارش کی، اﷲ تعالیٰ آپ کو جزا دے ، آپ نے ہمسایہ کے حق کی رعایت فرمائی، پھر اس نے توبہ کر لی اور نیک بن گیا۔(تبییض الصحیفہ : ۳۹)
امامِ اعظم رضی اللہ عنہ اپنے پڑ وسیوں سے حسنِ سلوک اور رواداری میں بے مثال تھے ۔ آپ کی ہمیشہ یہ خواہش رہتی تھی کہ آپ سے سب لوگوں کو نفع ہو۔ آپ ایک بار کوفہ کے گورنر کے پاس تشریف لے گئے وہاں دیکھا کہ ایک شخص کو گورنر قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ اس شخص نے دیکھا کہ گورنر نے امام صاحب رحمہ اللہ کی بڑ ی عزت کی ہے تو کہنے لگا، یہ صاحب مجھے اچھی طرح جانتے ہیں ۔ گورنر نے پوچھا، کیا آ پ ا س شخص کو جانتے ہیں ؟ اگرچہ آپ اسے نہیں جانتے تھے مگر آپ نے فرمایا، یہ تو وہی ہے جو اذان دیتے ہوئے آواز کھینچ کر کہتا ہے لا الہ الاﷲ۔ اس نے عرض کی، جی میں وہی ہوں ۔ آپ نے فرمایا، اچھا مجھے اذان تو سناؤ تاکہ میں تمہاری آواز پہچان لوں ۔ اس نے پوری اذان سنائی ۔تو امامِ اعظم رحمہ اللہ نے فرمایا، یہ اچھا آدمی ہے اسے چھوڑ دو۔ گورنر نے اسے رہا کر دیا۔
اس واقعہ سے امامِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی بے پناہ ذہانت واضح ہوتی ہے ۔ آپ نے اذان اس لیے سنی تا کہ وہ اﷲ تعالیٰ اور ا سکے رسول کی شہادت کی گواہی دے ۔ اور یوں آپ نے اس شہادت کی برکت اور اپنی ذہانت سے ایک بے گناہ کو قتل سے بچالیا۔
پڑ وسیوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے متعلق علامہ موفق رحمہ اللہ نے چند اشعار تحریر کیے ہیں جن میں سے دواشعار کا ترجمہ یہ ہے ، ’’امامِ اعظم رحمہ اللہ کا ہمسایہ ہمیشہ خوشحال رہتا ہے کیونکہ آپ ہمسائے کے حقوق اچھی طرح ادا کرتے ہیں ۔ آپ اپنے احسان وکرم کے لیے کسی خاص ہمسائے سے ہی حسنِ سلوک نہیں کرتے تھے بلکہ ہر ہمسایہ آپکے سایۂ کرم میں رہتا تھا‘‘۔(مناقب : ۲۴۴)
خادم اہلسنت is offline   Reply With Quote
The Following User Says Thank You to خادم اہلسنت For This Useful Post:
Old 02-14-2010, 11:35 PM   #2
Sher Lala
مشتاق
 
Sher Lala's Avatar
 
Join Date: Feb 2007
Posts: 1,409
Thanks: 1,303
Thanked 1,193 Times in 206 Posts

ایوارڈ شوکیس
500 پیغامات 
Total Awards: 1

Default

جزاک اللہ لالہ
__________________
مسلمان ہونا کوئی مشکل امر نہیں مگر مسلمان بن کر حدود شرع کی پاسداری کرتے ہوئے زندگی گزارنا دشوار ہے اور صحیح معنوں میں مسلمان وہی ہے جو شرعی احکام و مسائل پر سختی سے کاربند ہو کر کتاب زندگی کی اوراق گردانی کرے۔
Sher Lala is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
اعظم, امامِ, حسنِ, سلوک, سے, وسیوں, پڑ, کا

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
امامِ اعظم کا والدین سے حسنِ سلوک خادم اہلسنت امام اعظم ابوحنیفہ 1 06-07-2010 12:58 AM
امامِ اہلِ سنت کون ہے؟ میرے شہا تم ہو قادری حمد نعت منقبت 7 02-08-2010 06:20 PM
امامِ اعظم کا اساتذہ سی حسن سلوک خادم اہلسنت امام اعظم ابوحنیفہ 1 01-17-2010 02:07 PM
پڑوسیوں سے حسن سلوک کرنے کاحکم شیرمحمد متفرق 1 09-28-2009 12:16 AM
قیدیوں کے ساتھ سلوک فیض رضا سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم 0 04-22-2007 01:25 AM


تمام اوقات GMT +5 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔12:31 PM