Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > Islamic Personalities > Ulema Kiraam > Imam Azam Abu Hanifa


Some Details: Posted by خادم اہلسنت on 12-22-2009 (08:06 PM), last reply was on 01-17-2010 (02:07 PM). This thread has received 1 replies and been viewed 235 times.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 12-22-2009, 08:06 PM   #1
خادم اہلسنت
عبدالمصطفی
کارکن
 
Join Date: Feb 2009
Posts: 910
Thanks: 399
Thanked 1,740 Times in 472 Posts

Awards Showcase
500 پیغامات 
Total Awards: 1

Default امامِ اعظم کا اساتذہ سی حسن سلوک

اساتذہ کا ادب:


سیدنا امامِ اعظم رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے ، جب سے میرے استاد امام حماد رحمہ اللہ کا وصال ہوا ہے ، میں ہر نماز کے بعد انکے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں اور میں نے کبھی انکے گھر کی طرف اپنے پاؤں نہیں پھیلائے حالانکہ میرے اور انکے گھر کے درمیان کئی گلیاں ہیں ۔(الخیرات الحسان : ۱۹۷)
ایک اور روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا، میں اپنے استاد حمادرحمہ اللہ اور اپنے والد رحمہ اللہ کے لیے اِستغفار کرتا ہوں ، بلکہ میں اپنے ہر استاد کے لیے اِستغفار کرتا ہوں جس نے مجھے ایک لفظ بھی پڑ ھایا۔اسی طرح اپنے ہر شاگرد کے لیے بھی اِستغفار کرتا ہوں ۔ (مناقب للموفق :۲۹۵)
علامہ موفق رحمہ اللہ فرماتے ہیں ، ’’ امامِ اعظم رحمہ اللہ جب کسی کے لیے دعا کرتے تو حضرت حمادرحمہ اللہ کا نام سب سے پہلے لیتے ۔آپ فرمایا کرتے تھے ، والدین بچے کو جنم دیتے ہیں مگر استاد اسے علم و فضل کے خزانے دیتا ہے ‘‘۔ ( ایضاً :۲۹۶ )
یہ آپ کے حسنِ تربیت کا نتیجہ تھا کہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے تھے ، میں اپنے والدین سے پہلے اپنے استاد امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے لیے ہر نماز کے بعد اِستغفار کرنا واجب جانتا ہوں کیونکہ حضرت امامِ اعظم رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے والدین کے ساتھ اپنے استاد کے لیے بھی بلا ناغہ اِستغفار کرتا ہوں ۔(ایضاً )
امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے اساتذہ اور شیوخ کی تعداد چار ہزار بیان ہوئی ہے ۔ آپ اپنے اساتذہ کرام کا محبت و عقیدت سے ذکر فرماتے اور اکثر کی خدمت میں ہدیے اور تحائف بھیجتے ۔ آپکے اساتذہ اور شیوخ بھی آپ سے بہت محبت فرماتے ۔ آپ کو اہلِ بیت اطہار رضی اﷲ عنہم سے خاص محبت تھی۔ آپ نے امام محمد بن علی بن حسین بن علی المعروف امام محمد باقررضی اللہ عنہ سے بھی اکتسابِ فیض کیا۔ ایک بار انکی خدمت میں حاضر ہوئے تو امام باقررضی اللہ عنہ نے فرمایا، ابو حنیفہ! ہم سے کچھ پوچھیے ۔ آپ نے چند سوالات دریافت کیے اور پھر اجازت لے کر وہاں سے رخصت ہوئے تو امام باقررضی اللہ عنہ نے حاضرین سے فرمایا۔’’ ابو حنیفہ کے پاس ظاہری علوم کے خزانے ہیں اور ہمارے پاس باطنی و روحانی علوم کے ذخائر ہیں ‘‘۔ (ایضاً : ۱۹۲)
امام ابن عبد البر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ جب امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ امام باقررضی اللہ عنہ سے علمی گفتگو کر کے رخصت ہوئے تو امام باقررضی اللہ عنہ نے فرمایا، ’’ان کا طریقہ اور انداز کتنا اچھا ہے اور انکی فقہ کتنی زیادہ ہے ‘‘۔ ( سوانح بے بہائے امام اعظم: ۱۹۵)
امام اعظم رحمہ اللہ مسجد حرام میں بیٹھے تھے کہ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ تشریف لائے ۔ امام اعظم نے آپ کو پہلے نہیں دیکھا تھا مگر سمجھ گئے کہ یہ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ ہیں ۔ تعظیم کے لیے آگے بڑ ھے اور عرض کی، اگر مجھے علم ہوتا کہ آپ آ رہے ہیں تو میں پہلے ہی سے استقبال کے لیے کھڑ ا رہتا۔ اب جب تک آپ تشریف فرما رہیں گے میں تعظیماً کھڑ ا رہوں گا۔ آپ نے فرمایا، ’’ بیٹھ جائیے اور لوگوں کے مسائل کا جواب دیجیے ‘‘۔ اس خاص تعظیم کی وجہ محبتِ اہلبیت تھی۔ (مناقب للموفق : ۳۶۵)
امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے اپنے زمانے میں امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے زیادہ کسی کو فقیہ نہیں دیکھا۔ ایک بار جب امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کو خلیفہ ابو جعفر منصور کے دربار میں بلایا گیا تو آپ نے امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کو بھی دربار میں بلوالیا تاکہ سوال و جواب کی صورت میں علمی گفتگو کے ذریعے خلیفہ کی اصلاح کی جائے ۔ آپ نے 40 سوالات کیے جن کے مدلل جوابات امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمائے ۔ (ایضاً :۱۳۳)
آپ نے طریقت کے مراحل امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے دو سال میں طے کیے ہیں ۔ پھر آپ نے فرمایا ہے ، ’’ اگر یہ دو سال نہ ہوتے تو نعمان ہلاک ہو جاتا‘‘۔ (مقدمہ سوانح بے بہائے امام اعظم : ۴۱)
خادم اہلسنت is offline   Reply With Quote
Old 01-17-2010, 02:07 PM   #2
ارمان مدینہ
رکن
 
ارمان مدینہ's Avatar
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 4,268
Thanks: 3,673
Thanked 4,989 Times in 1,161 Posts

Awards Showcase
3000 پیغامات 2000 پیغامات 500 پیغامات 1000 پیغامات 
Total Awards: 4

Default

جزاک اللہ خیر
آمین
__________________
ارمان مدینہ is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
اساتذہ, اعظم, امامِ, حسن, سلوک, سی, کا

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
امامِ اعظم کا والدین سے حسنِ سلوک خادم اہلسنت امام اعظم ابوحنیفہ 1 06-07-2010 12:58 AM
امامِ اعظم کا پڑ وسیوں سے حسنِ سلوک خادم اہلسنت امام اعظم ابوحنیفہ 1 02-14-2010 11:35 PM
امامِ اہلِ سنت کون ہے؟ میرے شہا تم ہو قادری حمد نعت منقبت 7 02-08-2010 06:20 PM
پڑوسیوں سے حسن سلوک کرنے کاحکم شیرمحمد متفرق 1 09-28-2009 12:16 AM
قیدیوں کے ساتھ سلوک فیض رضا سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم 0 04-22-2007 01:25 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:11 AM.


Copyright © 1997 - 2010 by NooreMadinah Network http://www.NooreMadinah.net http://www.RazaEMustafa.net http://www.NaatRang.net