حب اہلبیت رسول سرمایہٴ ایمان ہے‘ علامہ کوکب نورانی حب اہلبیت رسول سرمایہٴ ایمان ہے‘ علامہ کوکب نورانی
کراچی(پ ر) مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے حسنین کریمین کواپنا بیٹا اور دنیا میں اپنا پھول فرمایا ہے اور ان کی محبت کو اپنی محبت قراردیاہے بلکہ یہ دعا فرمائی ہے کہ ”جو مومن حسنین کریمین کو محبوب رکھے، اے الله تو اس کو محبوب رکھ“ اس سے واضح ہوتا ہے حب اہلبیت رسول ﷺ سرمایہٴ ایمان ہے۔ وہ جامع مسجد گلزار حبیب گلستان اوکاڑوی میں عشرہ محرم کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین نے ظلم و جبر اور فسق و فجور کے پنپنے کی راہیں مسدودکردیں۔دریں اثناء مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اتوار کو بعد نمازعشاء جامع مسجد گلزار حبیب گلستان اوکاڑوی میں شب عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ |