عدل فاروقی

کی مثالیں سارا یورپ دیتا ہے، سید عرفان شاہ
بریڈ فورڈ(پ ر) سنّی جمعیت عوام برطانیہ کے علامہ پیر عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے حضرت عمر

آنحضرت کی مراد تھے۔ انہوں نے خود اللہ تعالی سے ان کو مانگ کرلیا۔ 39ابتدائی صحابہ کے بعد حضرت عمر

40 ویں صحابہ تھے جن کے قبول اسلام نے مسلمانوں کو نیا فربہ اور ولولہ دیا۔ وہ گزشتہ روز نیوکاسل میں ہٹین مسجد میں سنی جمعیت اسلام کے زیر اہتمام عمر فاروق

کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدل فاروقی

کی مثالیں سارا یورپ دیتا ہے۔ انہوں نے اسلامی سلطنت کو 30 لاکھ مربع میل تک وسعت دی۔ ان کے اسلام لانے کے بعد آنحضرت

نے پہلی بار نعرہ تکبیر بلند کیا۔شیطان حضرت عمر

کے سائے سے بھی بھاگتا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید احمد نے کہا کہ حضرت عمر

کے کُرتے میں 23 پیوند تھے۔ ایک بار شام سے زکوٰۃ کے اونٹ آئے۔ ایک اونٹ بھاگ گیا تو آپ نے خود اس کو جاکر پکڑا کہ غربا کی حق تلفی نہ ہو۔ حافظ زاہد اقبال نے کہا کہ حضرت عمر

کے رعب اور ودبدبے سے باطل کانپتا تھا۔ اللہ تعالی نے بہت سے احکام حضرت عمر

کی منشا اور مرضی پہ نازل کئے۔ انہوں نے حاکم نہیں بلکہ غلام بن کر حکومت کی حضرت عمر

شوکت اسلام اور شاہکار رسالت تھے۔ مولانا عرفانی نے کہا کہ یکم محرم کو حضرت عمر

کا یوم شہادت ہے۔ ہمیں یہ دن عالمگیر سطح پر منانا چاہئے حضرت عمر

نے فلاحی ریاست اور حکومتیامور کا جو نظام وضع کیا وہ آج کی حکومتوں کے لئے آئیڈیل ہے۔ تقریب کے آغازپرقاری رضوان نے تلاوت جب کے حافظ عبدالقادر، محمد فیضان عرفان اور مقامی نعت خواہوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔