جس مذاق سے دل آزاری ہو اسلام میں حرام ہے‘ مولانا الیاس قادری
جس مذاق سے دل آزاری ہو اسلام میں حرام ہے‘ مولانا الیاس قادری
کراچی (پ ر) علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں ”مدنی مذاکرے“ میں کہا کہ اسلام سنجیدگی سے پھیلا ہے ہنسی مذاق سے نہیں وہ ہنسی مذاق حرام ہے کہ جس سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو‘ ہنسی مذاق انتہائی نقصان دہ ہے‘ بے جا ہنسی مذاق کی عادت نے ہمیں اس قدر غافل کردیا ہے کہ اٹھتے جنازوں سے بھی عبرت حاصل نہیں کرتے اگر کبھی کیفیت بن بھی جائے تو کچھ دیر بعد ہی جھاگ کی طرح ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدگی بہت بڑی نعمت ہے جس کسی کو مل جائے اس کی شخصیت سنور جائے‘ بزرگان دین کی زبان سے نکلنے والی بات اثر رکھتی اور وہ تاثیر کا تیر بن کر لوگوں کے دلوں میں اس طرح پیوست ہو جاتی کہ ان کی تقدیر میں مدنی انقلاب برپا ہو جاتا۔
|