دکانوں سے ایک لاکھ افرا د کا روزگار وابستہ تھا، مالکان دیوالیہ ہوگئے، عاطف بلو
دکانوں سے ایک لاکھ افرا د کا روزگار وابستہ تھا، مالکان دیوالیہ ہوگئے، عاطف بلو
کراچی (پ ر) تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے سربراہ اور ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حنیف بلو نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ، لائٹ ہاؤس اور قرب و جوا ر میں خاکستر ہونے والی دکانوں سے ایک لاکھ افراد کا روزگار وابستہ تھا۔ایک اندازے کے مطابق خاکستر ہونے والی چار ہزار سے زائد دکانوں پر 20/ سے 30/ ہزار سیلز مین کام کرتے تھے۔ مالکان دیوالیہ ہو کر فٹ پاتھوں پر آگئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں علامہ ریاض الدین قادری، شکیل نگر، عبدالقادر نورانی (بھولو) ڈاکٹر اقبال سومرو، عابد شاکر، الیاس نینی تال والا، غلام نورانی، مولانا اشرف گورمانی، قاری غلام رسول، رضوان احمد، عارف چوہدری، توفیق میمن و دیگر نے شرکت کی۔ محمد عاطف بلو نے مزیدکہا کہ حکومت مذہی جلوسوں اور عوام کے مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے جس کی واضح مثال عاشورہ کے جلوس میں دھماکا اور شرپسندوں کی دیدہ دلیری ہے جنہوں نے دکانوں کو نذرآتش کیا۔
|