علامہ شیرازی کا قتل اہلسنت کو امن کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے جماعت اہلسنت رہنماؤں کا ردعمل
علامہ شیرازی کا قتل اہلسنت کو امن کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے جماعت اہلسنت رہنماؤں کا ردعمل
برمنگھم (پ ر) جماعت اہلسنت برطانیہ کے رہنما مفتی گل رحمان قادری، علامہ رسول بخش سعیدی، علامہ غلام ربانی افغانی، مولانا غلام رسول چکسواری، مولانا محمد نذیر مہروی، صاحبزادہ محمد طاہر مفتی، قاری حفیظ الرحمن چشتی، قاری خلیل احمد حقانی، حافظ محمد سعید مکی، مولانا محمد حنیف حسنی، قاری شبیر الحسن سعیدی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، مفتی محمد نذیر نقشبندی، مولانا منظور احمد ربانی، مولانا ابرار حسین قریشی، قاری محمد نذیر فاروقی نے جماعت اہلسنت کراچی کے ممتاز عالم دین علامہ امیر حسین شیرازی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیرازی کا قتل کھلی دہشت گردی اور اہلسنت کو امن کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے۔ سید شفاء الحق شاہ، قاری محمد انور قمر، حافظ رفاقت عدیل، قاری علی محمد قادری، مولانا ریاست علی قادری نے کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔
|