![]() |
|
|||||||
| Some Details: Posted by شیرمحمد on 01-06-2010 (11:07 PM), last reply was on 01-08-2010 (03:11 PM). This thread has received 1 replies and been viewed 186 times. |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
#1 |
|
کارکن
Join Date: Mar 2007
Posts: 558
Thanks: 61
Thanked 1,221 Times in 325 Posts
|
سوال: السلام علیکم حضور! ارشاد فرمائیے‘ حلت‘ اباحت کا معیار کیا ہے؟ اگر اباحت کسی کھانا کی چیز ثابت کرتی ہو تو یہ کس تحت ہے؟ اور کوئی کام مباح ثابت کرنا ہو تو یہ کس تحت ہے؟ یعنی ان کی تقسیم کس نام سے کی جائے تاکہ اس حوالے سے سوال پوچھنے میں آسانی رہے۔ جزاک اللہ۔
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ! حلت و حرمت کا معیار قرآن کریم و حدیث شریف ہے‘ ان کی روشنی میں فقہاء کرام نے ایک اصولی قاعدہ بیان کیا ہے: الاصل فی الاشیاء الاباحۃ‘ چیزوں میں اصل اباحت اور جواز ہے‘ کسی چیز کے جائز کو مباح ہونے کے لئے دلیل کی ضرورت نہیں‘ البتہ کسی چیز کے ناجائز و حرام یا مکروہ ہونے کے لئے دلیل چاہئے۔ قرآن کریم و حدیث شریف میں جن اعمال و افعال کی ممانعت ہے‘ وہ ممنوع ہیں‘ اور جن مشروبات و غذاؤں کی حرمت وارد ہے ‘ وہ حرام ہیں۔ نوپیدا طریقہ ہائے کار‘ مشروبات و اغذیہ‘ مصنوعات وغیرہ کو قرآن و حدیث شریف میں بتلائے گئے اصول کی کسوٹی پر‘ پرکھا جائے گا‘ اصول شریعت کی روشنی میں اگر وہ حرام یا مکروہ قرار پائیں تو حرمت یا کراہت کا حکم لگایا جائے گا اور اگر جائز و مباح معلوم ہوں تو اس کے متعلق جواز و اباحت کا حکم دیا جائے گا۔ فقہاء اسلام نے کتاب و سنت کا عطر فقہ کی شکل میں جمع کیا ہے‘ فی زمانہ پیش آمدہ جدید مسائل کو ان فقہاء کی تصریحات کی روشنی میں دیکھا جائے گا‘ یہ ذمہ داری اُن بے لوث‘ کہنہ مشق علماء کی ہے جو مزاج شریعت سے آشنا, فقہ کے اصول و فروع سے واقف ہوں اور احکام کلیات و جزئیات پر گہری نظر رکھتے ہوں۔ و فقھم اللہ الصواب وھو العزیز الوھاب۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن 03-01-2010 |
|
|
|
|
|
#2 |
|
رفیق
Join Date: Mar 2008
Location: ممبئی
Posts: 362
Thanks: 360
Thanked 447 Times in 79 Posts
|
جزاک اللہ خیرا بھائی جان
اٰمین
__________________
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| اباحت, حلت, معیار, و, کا |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|