Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > Islami Fiqah > Question & Answer > Bussines


Some Details: Posted by شیرمحمد on 01-06-2010 (11:08 PM), last reply was on 01-10-2010 (05:26 PM). This thread has received 1 replies and been viewed 309 times.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 01-06-2010, 11:08 PM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 558
Thanks: 61
Thanked 1,221 Times in 325 Posts
Default حلال آمدنی کے ذرائع

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب! ارشاد فرمائے‘ کمائی کے حلال ذرائع کونسے ہیں؟ جزاک اللہ۔


جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہٗ! شریعت مطہرہ میں ذرائع آمدنی کے سلسلہ میں ان طریقوں کو حرام قرار دیا گیا جن میں دولت منجمد ہوجاتی ہو یا کسی پر ظلم ہو یا یقینی طور پر ضرر لاحق ہو‘دھوکہ دہی ہو‘ گناہ کے اعمال میں تعاون ہو‘ نزاع و جھگڑے کا اندیشہ ہو‘ ان ہی اصول و ضوابط کی بناء پر سود کو حرام قرار دیا گیا‘ ان ہی ضوابط کی وجہ سے بیعانہ سوخت کرنے کی ممانعت ہے۔ اس کے علاوہ باقی طریقے اپنے مقررہ شرائط کیساتھ جائز و مباح ہیں‘ جسے تجارت‘ ملازمت‘ کسی چیز کو کرایہ پر دینا‘ شراکت داری‘ کاریگری‘ مضاربت یعنی ایک شخص کی محنت اور دوسرے کی سرمایہ کاری۔ اسی طرح حلال چیزوں کی خرید و فروخت جائز ہے اور ان کو کرایہ پر بھی دیا جاسکتا ہے۔ حرام چیزوں کی خرید و فروخت و اجارہ حرام ہے اور مکروہ چیزوں کی خرید و فروخت و اجارہ مکروہ ہے۔ نیز یہ حلال طریقے کوئی ممنوع امر درپیش ہونے کی وجہ سے ممنوع قرار پاتے ہیں جیسے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری اور شیئرز کی خرید و فروخت فی نفسہ جائز ہے‘کمپنی حرام کاروبار کرتی ہو تو جائز نہیں‘ ویب سائٹس Website کی ڈیزائننگ فی نفسہ جائز ہے‘ فحش تصاویر یا فحش لٹریچر والی ویب سائٹ ڈیزائن کرنا شرعاً جائز نہیں‘ اور کئی ایک مثالیں ملتی ہیں۔ حلال ذرائع آمدنی کے اصول کے متعلق یہ مختصر سی گفتگو ہے۔ اس کی تفصیلات کے تحت اسلامی معاشیات و اقتصادیات کا مکمل بیان موجود ہے‘ کسی خاص صورت کے بارے میں دریافت کیا جائے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جواب دیا جائے گا۔
الاشباہ والنظائر الکتاب الاول .......... میں ہے:
الاصل فی الاشیاء الاباحۃ حتی یدل الدلیل علی التحریم۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
03-01-2010
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Old 01-10-2010, 05:26 PM   #2
صاحبزادہ
رفیق
 
صاحبزادہ's Avatar
 
Join Date: May 2007
Posts: 479
Thanks: 456
Thanked 798 Times in 147 Posts
Default


جزاکم اللہ خیرا انکل آمین
__________________
ڈال دی قلب میں عظمت مصطفٰی
سیدی اعلٰیحضرت پہ لاکھوں سلام
صاحبزادہ is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
آمدنی, حلال, ذرائع, کے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT +5. The time now is 01:17 AM.


Copyright © 1997 - 2010 by NooreMadinah Network http://www.NooreMadinah.net http://www.RazaEMustafa.net http://www.NaatRang.net