Go Back   فیض رضا - FaizeRaza > Islami Fiqah > Question & Answer > Bussines


Some Details: Posted by شیرمحمد on 01-06-2010 (11:18 PM), last reply was on 01-16-2010 (11:59 PM). This thread has received 1 replies and been viewed 229 times.

Reply
 
Thread Tools Display Modes
Old 01-06-2010, 11:18 PM   #1
شیرمحمد
کارکن
 
شیرمحمد's Avatar
 
Join Date: Mar 2007
Posts: 558
Thanks: 61
Thanked 1,221 Times in 325 Posts
Default بزنس پارٹنرکی پارٹنرشپ سے علٰیحدگی

سوال: میں نیوزی لینڈکارہنے والاہوں ،میں نے اپنے ایک بزنس پارٹنرکے ساتھ کمپیوٹرکے پارٹس کا کاروبارشروع کیا تھا،جس میں ہم دونوں نے 50-50 فیصدسرمایہ لگایااورہم نے طے کیا تھادونوں کی محنت رہے گی، جتنافائدہ ہوگادونوں 50-50فیصدلیں گے ،ہم نے موجودہ سرمایہ سے سامان خریدا،انہیں دنوں میرے دوست نے مجھے اچانک جو اب دے دیا کہ میں نیوزی لینڈسے شفٹ ہورہاہوں لہذاتمہارے ساتھ کام نہیں کرسکتا،میں اپنی رقم واپس لیناچاہتاہوں ۔ایسی صورت میں مجھے کیا کرناچاہئے ؟ موجودہ سرمایہ سے فائدہ ہوگا۔کیامیرادوست اس میں حصہ داررہے گا،اس بارے میں اسلام کا قانون جانناچاہتاہوں ،آپ کے جواب کا انتظارکروں گا۔

جواب: آپ نے اپنے کے دوست کے ساتھ مشترکہ سرمایہ سے کمپیوٹرکے پارٹس کا جوکاروبارشروع کیا ہے وہ ازروئے شریعت جائز ہے ،پچاس فیصدسرمایہ لگانے کے بعدجب آپ کے دوست شرکت کے اس کاروبارسے علٰحدہ ہوچکے ہیں ،محنت وعمل میں آپ کے حصہ دارباقی نہیں تواب تجارت میں حاصل ہونے والانفع آپ کا حق ہے اورنقصان کے ذمہ دارآپ ہی ہیں، آپ کے دوست نے جس دن پارٹنرشپ سے علٰحدگی اختیارکی آپ انہیں اس دن کی قیمت کے اعتبارسے آدھے سامان کی قیمت اداکردیں، چونکہ یہاں سے آپ کی تجارت مستقل ہے اس میں ان کی شرکت باقی نہیں لہذااس تجارت میں نفع ہویانقصان ،وہ حصہ دارنہیں۔
چنانچہ البحرالرائق، کتاب الشرکۃمیں ہے:

وظاہر المذہب الفرق بین الشرکۃ والمضاربۃ یصح فسخہا لو عروضا لا المضاربۃ ، واختارہ الصدر وصورتہ اشترکا واشتریا أمتعۃ ، ثم قال أحدہما لا أعمل معک بالشرکۃ وغاب فباع الحاضر الأمتعۃ فالحاصل للبائع وعلیہ قیمۃ المتاع ؛ لأن قولہ لا أعمل معک فسخ للشرکۃ معہ وأحدہما یملک فسخہا وإن کان المال عروضا بخلاف المضاربۃ وہو المختار۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
04-01-2010
شیرمحمد is offline   Reply With Quote
Old 01-16-2010, 11:59 PM   #2
طلب گار دعا
رکن
 
طلب گار دعا's Avatar
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 4,323
Thanks: 3,982
Thanked 4,061 Times in 888 Posts

Awards Showcase
3000 پیغامات 2000 پیغامات 1000 پیغامات 500 پیغامات 
Total Awards: 4

Default

جزاک اللہ خیر آمین
__________________
امتحا ن کے کہا ں قا بل ہوں میں پیا رے ا للہ
بے سبب بخش دے مولا تیرا کیا جا تا ہے
دعا گو و طلب گاردعا
طلب گار دعا is offline   Reply With Quote
Reply

Tags
بزنس, سے, علٰیحدگی, پارٹنرشپ, پارٹنرکی

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump


All times are GMT +5. The time now is 01:27 AM.


Copyright © 1997 - 2010 by NooreMadinah Network http://www.NooreMadinah.net http://www.RazaEMustafa.net http://www.NaatRang.net